نئی دہلی، 6 ؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )موبائل سم ویریفکیشن معاملے میں مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ایک سال میں تمام سم کارڈوں کو آدھار کارڈ سے جوڑدیاجائے گا۔ملک میں 90فیصد سم پری پیڈ ہیں لیکن اب ایسا میکنزم لایا جا رہا ہے جس سے ان موبائل سم کو بھی بنیاد سے منسلک کیا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے پوچھا تھا کہ موبائل سم کارڈ رکھنے والوں کے ویریفکیشن کیلئے کیا طریقہ ہے، اس کے بارے میں دو ہفتے میں مرکزی حکومت معلومات دے۔سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سی جے آئی کھیہرنے کہا تھا کہ موبائل سم کارڈ رکھنے والوں کی شناخت نہ ہو تو یہ دھوکہ دہی سے روپے نکالنے کے کام میں استعمال ہو سکتاہے۔حکومت کو جلد ہی شناخت کرنے کا عمل کرنا چاہئے، وہیں مرکز کی جانب سے کہاگیاتھاکہ اس معاملے میں اس حلف نامہ دائر کرنے کیلئے وقت چاہئے۔اس کے بعد سپریم کورٹ نے دوہفتے کا وقت دیا۔دراصل سپریم کورٹNGOلوک نیتئی کی پٹیشن پر سماعت کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت اور ٹرائی کو یہ ہدایت دی جائے کہ موبائل سم ہولڈرز کی شناخت، پتہ اور تمام ڈیٹیل دستیاب ہوں۔کوئی بھی موبائل سم بغیر ویریفکیشن کے نہ دی جائے۔اس سے پہلے سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرکے اس معاملے میں جواب طلب کیا تھا۔